26 اکتوبر 2011 - 20:30

امریکہ میں وال اسٹیٹ پر قبضہ کرو تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں کے باوجود امریکی استبداد اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تحریک جاری رہےگی۔

ابنا: امریکہ میں وال اسٹیٹ پر قبضہ کرو تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں کے باوجود امریکی استبداد اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تحریک جاری رہےگی۔ رپورٹ  کے مطابق نیویارک میں پولیس نے تحریک کے تیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے امریکی پولیس نے 5 ہفتوں کے دوران  اب تک 2400 افراد کو گرفتار کیا ہے ادھر وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے  رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی استبداد اور سرمایہ دارانہ نظام  کے خلاف  بھر پو احتجاج کریں اورمغربی ممالک کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں نیز 3 اور 4 نومبر کوفرانس میں ہونے والے  گروپ 20  کے اقتصادی اجلاس کے خلاف بھی مظاہرہ کریں۔

ایک سابق امریکی فوجی افسر جیمز ایچ فٹرز نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہے کہ عراق ، افغانستان اور دیگر جگہوں پردنیا امریکی جنگیں اور تباہ کاریاں صرف خصوصی کمپنیوں کے مفاد میں ہیں اور ان سے امریکی عوام کو کوئي فائدہ نہیں بلکہ امریکی اقتصاد کے خلاف ہیں اس نے کہا کہ ان جنگوں کا مالی بوجھ امریکی عوام کو اٹھانا پڑتا ہے جبکہ ان کا فائدہ خاص کمپنیوں کو پہنچتا ہے۔ .............

/169